جھنگ پولیس کا غیر قانونی اسلحہ برداروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 20 ملزمان گرفتار
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور اس کی نمائش کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔
نومبر کے پہلے عشرے کے دوران غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 20 ملزمان کو گرفتار کرکے غیرقانونی اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں۔ ضلع بھر میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے ، اس کی نمائش کرنے اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی گئی ہے ۔غیر قانونی اسلحہ کی روک تھام کے لیے ناکہ بندی، سرچ آپریشنز اور مشتبہ عناصر کی چیکنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا کہنا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments