گھر کی دہلیز پر کھڑی موٹر سائیکل چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کی دہلیز پر کھڑی کی گئی موٹر سائیکل چوروں کے ہاتھ لگ گئی۔
تھانہ رضا آباد کے علاقے محلہ نعمت آباد میں الیاس نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے گھر کے اندر داخل ہو گیا۔ اس دوران نامعلوم ملز م اس کی موٹرسائیکل چوری کر کے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments