انسداد سموگ کارروائیاں، خلاف ورزیوں پر 6 لاکھ جرمانہ
مجموعی طور پر 65 انسپکشنز ،2 سائٹس سیل ، 9 زیر تعمیر سائٹس کا بھی معائنہ
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق فیصل آباد میں انسداد سموگ اقدامات بلاتعطل جاری ہیں۔ کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ کی زیرنگرانی انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کی ٹیموں نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 65 انسپکشنز کیں، جن کے دوران خلاف ورزیوں پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے کے علاوہ دو سائٹس سیل کی گئیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی ڈاکٹر طاہر نے بتایا کہ ٹیموں نے 34 صنعتی یونٹس کی انسپکشن کی، جن میں خلاف ورزیوں پر 6 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، دو یونٹس کو نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ ایک یونٹ کے بوائلر کو سیل کیا گیا۔اسی طرح اینٹوں کے 22 بھٹوں کی چیکنگ کی گئی، جہاں ایک خلاف ورزی سامنے آنے پر متعلقہ بھٹہ سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیموں نے 9 زیر تعمیر سائٹس کا بھی معائنہ کیا، جہاں دو مقامات پر تعمیراتی میٹریل کھلا موجود ہونے پر آخری نوٹس جاری کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments