نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ: پیرمحل کے حمزہ رسول نے سلور میڈل جیت لیا
پیرمحل (نمائندہ دنیا )نیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ 2026 میں بیسٹ آف ننجا کراٹے کلب پیرمحل کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا،
جبکہ کلب کے کھلاڑی حمزہ رسول نے ہیوی ویٹ فائٹ مقابلے میں سلور میڈل حاصل کر لیا۔ قومی چیمپئن شپ سپورٹس کمپلیکس، ڈی ایچ اے فیز 6 لاہور میں منعقد ہوئی، جس کا افتتاح پاکستان کک باکسنگ فیڈریشن کے صدر سید شہریار علی اور صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل کھوکھر نے کیا۔ چیمپئن شپ میں بیسٹ آف ننجا کراٹے کلب پیرمحل کی کھلاڑیوں حورعین فاطمہ، مناہل فاطمہ، عدینہ وقار ودیگر نے حصہ لیا۔اریبا، ابیہہ نفیس اور ابیہہ یلو بیلٹ نے تھری سیکشن اور نن چکس کے مقابلوں میں حصہ لیا، جبکہ اریان، معز رضا، حماد علی اور دیگر کھلاڑیوں نے فائٹ مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ حمزہ رسول نے ہیوی ویٹ ناک آؤٹ مقابلے میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سلور میڈل اپنے نام کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments