نقاب پہن کر بہن سے زیادتی کی کوشش،ملزم کو 13سال قید
نقاب پہن کر بہن سے زیادتی کی کوشش،ملزم کو 13سال قید خاتون نے مزاحمت کی تونقاب اتر گیا ،شناخت اپنے ہی بھائی کے طور پر ہو گئی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) بڑی بہن کو گھر میں اکیلا پا کر نقاب پوش بن کر داخل ہونے اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی کوشش کرنے والے چھوٹا بھائی کو ایڈیشنل سیشن جج نوید خالق نے مجموعی طور پر 13 سال قید، ایک لاکھ روپے جرمانہ اور 3 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی، تھانہ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق 14 اپریل 2025 کو چک 129 جنوبی کی رہائشی رضیہ زوجہ امجد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ اس کے خاوند کی غیر موجودگی میں ملزم نقاب پہن کر گھر میں داخل ہوا اور گن پوائنٹ پر اسے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
خاتون نے مزاحمت کی تو ملزم کا نقاب اتر گیا اور اس کی شناخت اپنے ہی چھوٹے بھائی اﷲ دتہ کے طور پر ہو گئی، جس پر ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے ملزم اﷲ دتہ کو گرفتار کرکے چالان عدالت میں پیش کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج سرگودھا نوید خالق نے گزشتہ روز سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے دفعہ 376 تعزیرات پاکستان کے تحت 10 سال قید بامشقت، دفعہ 511 کے تحت مزید 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی، جبکہ دفعہ 544-A کے تحت متاثرہ خاتون کو 3 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ عدالتی فیصلے کے بعد مجرم کو ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments