ائیر کوالٹی انڈکس پنجاب میں کم ترین سطح پر ہے ،ڈپٹی کمشنر

ائیر کوالٹی انڈکس پنجاب میں کم ترین سطح پر ہے ،ڈپٹی کمشنر

میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ اینٹی سموگ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرھیڈکوارٹر عمر فاروق، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ماحولیات محمد ارشد چغتائی، ایڈیشنل اے سی شوکت اقبال کے علاوہ محکمہ زراعت توسیع، ٹریفک پولیس، جنگلات، ریسکیو1122، لوکل گورنمنٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائر یکٹر تحفظ ما حولیات نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہو ئے بتا یا کہ آج کے دن میانوالی میں ائیر کوالٹی انڈکس تقریباً111کے قریب جو پورے پنجاب میں کم ترین سطح پر ہے ۔ انہوں نے مزید بتا یا کہ گزشہ ما ہ کے دوران ای پی آئی کی ٹیم نے 371اینٹوں کے بھٹوں کی انسپکشن کیں اور خلا ف ورزی پر مختلف بھٹہ خشت مالکا ن کو مجموعی طور پر 9لاکھ روپے جر ما نہ عائد کیا، 02بھٹوں کو سیل اور ایک بھٹہ خشت مالک کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...