تحریک صراط مستقیم کی شاہدرہ میں تاجدارِ صداقت کانفرنس

تحریک صراط مستقیم کی شاہدرہ میں تاجدارِ صداقت کانفرنس

تحریک صراط مستقیم کی شاہدرہ میں تاجدارِ صداقت کانفرنسافضلیتِ صدیق اکبرؓ امت کا اجماعی وقطعی عقیدہ ہے :ڈاکٹر اشرف آصف جلالی

لاہور(سیاسی نمائندہ)تحریک لبیک یا رسول اللہ و تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام شاہدرہ لاہور میں جامع مسجد خاتم النبین ؐ کے افتتاح کے موقع پر تاجدارِ صداقت کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجسکے انتظامات علامہ عبد القیوم قادری اور پیر محب الرسول نے کیے ۔تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ وتحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کانفرنس سے خطاب کرتے کہا کہ حضرت صدیق اکبر ؓ خلیفہ بلا فصل، تاجدارِ صداقت اور امام الصحابہ ہیں۔ افضلیتِ صدیق اکبر ؓامت کا اجماعی اور قطعی عقیدہ ہے ۔ باغ فدک کے بارے میں سیدنا صدیق اکبر ؓکی پالیسی قرآنِ مجید اور تعلیمات نبوی ؐ کے عین مطابق تھی۔ وصال نبوی ؐکے بعد سخت ترین حالات میں امت کی کشتی کو کنارے لگانے کا سہرا سیدنا صدیق اکبر ؓکے سر ہے ۔ سیدنا علی المرتضیٰؓ کے نزدیک سیدنا ابو بکر صدیق ؓانبیا و مرسلین کے بعد سب سے افضل ہیں ۔ نبی کریم ؐ نے اپنی علالت کے ایام میں آپ ؓکو اپنے مصلیٰ پر کھڑا کیا۔ تمام صحابہ نے بالاتفاق آپ ؓکے پیچھے نمازیں پڑھیں۔ انہوں نے کہاملک کے تمام مسائل کا حل خلافت صدیق اکبرؓ میں موجود ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...