شہدا اے پی ایس ہائی سکول میں طلبہ کوخصوصی سیشز پہنائی گئیں
شہدا اے پی ایس ہائی سکول میں طلبہ کوخصوصی سیشز پہنائی گئیںکلاس ریپریزنٹیٹوز اساتذہ اور طلبہ کے درمیان رابطے کا کردار ادا کریں گے
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) شہداء اے پی ایس میموریل ہائی سکول میں طلبہ کی کردار سازی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے اہم اقدام، تمام کلاسز میں کلاس ریپریزنٹیٹوز مقرر، منتخب طلبہ کو خصوصی سیشز پہنائی گئیں،گورنمنٹ شہداء اے پی ایس میموریل ہائی سکول سرگودھا میں طلبہ کی خود اعتمادی، احساسِ ذمہ داری، نظم و ضبط اور اخلاقی تربیت کو فروغ دینے کے لیے تمام کلاسز میں کلاس ریپریزنٹیٹوز (CRs) مقرر کر دیے گئے ۔ اس موقع پر منتخب طلبہ کو خصوصی سیشز پہنائی گئیں۔ کلاس ریپریزنٹیٹوز اساتذہ اور طلبہ کے درمیان رابطے کا کردار ادا کرتے ہوئے کلاس رومز میں تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے اور نظم و ضبط برقرار رکھنے میں معاونت کریں گے ۔ پرنسپل احتشام الحق ہمدانی نے کہا کہ تعلیم کا مقصد صرف نصابی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کی شخصیت سازی، کردار کی تعمیر اور انہیں عملی زندگی کے لیے تیار کرنا بھی تعلیمی اداروں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعتماد، برداشت، تعاون، احترامِ انسانیت اور شہری ذمہ داریوں کا شعور پیدا کرکے ہی مستقبل کے باکردار اور ذمہ دار رہنما تیار کیے جا سکتے ہیں۔ سکول انتظامیہ کے مطابق اساتذہ کی مشترکہ کاوشوں سے تعلیم کے ساتھ تربیت اور علم کے ساتھ کردار سازی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے ،اس موقع پر کوچ کپتان محمد ارشد اور سکول ایڈمنسٹریشن و اساتذہ بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments