سرگودھا یونیورسٹی نے ایکسپو 2026 میں پانچویں پوزیشن
سرگودھا یونیورسٹی نے ایکسپو 2026 میں پانچویں پوزیشنپن ٹیک ایکسپو میں ملک بھر کی 80 سے زائد جامعات نے شرکت کی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یونیورسٹی آف سرگودھا نے قومی سطح پر منعقدہ چیف منسٹر ہونہار پنجاب انوویشن اینڈ ٹیکنالوجی ایکسپو2026 میں پانچویں پوزیشن حاصل کرلی۔ پن ٹیک ایکسپو میں ملک بھر کی 80 سے زائد جامعات نے شرکت کی، جہاں طلبہ کے کاروباری آئیڈیاز، جدید منصوبوں اور نئے کاروباری اقدامات کو مختلف مقابلوں کے ذریعے جانچا گیا۔ایکسپو کے دوران نو مختلف کیٹیگریز میں مقابلے ہوئے ، جن میں مجموعی طور پر صرف سات جامعات نے مختلف پوزیشنیں حاصل کیں۔ اس کامیابی پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات (ہلال امتیاز، ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) نے مبارک باد دیتے ہوئے اورک و انکیوبیشن سنٹر کی ٹیم اور بالخصوص کامیاب اسٹارٹ اپس سے وابستہ طلبہ کی کاوشوں کو سراہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments