معاشی حوالے سے مستندڈیٹادستیابی ضروری :لاہور چیمبر

معاشی حوالے سے مستندڈیٹادستیابی ضروری :لاہور چیمبر

معاشی حوالے سے مستندڈیٹادستیابی ضروری :لاہور چیمبرجامعہ پنجاب،لاہور چیمبر کومعاشی منصوبہ بندی کیلئے ملکر کام کرناچاہئے :عثمان غنی

لاہور(کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر سردار عثمان غنی نے کہا ہے کہ لاہور کی معیشت کے حوالے سے مستند، مکمل اور ریئل ٹائم ڈیٹا کی دستیابی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کیلئے پنجاب یونیورسٹی اور لاہور چیمبر کو مشترکہ طور پر تحقیقی کام کرنا چاہیے تاکہ معاشی منصوبہ بندی اور پالیسی سازی کیلئے درست اعدادوشمار دستیاب ہو سکیں۔وہ پنجاب یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف کامرس ڈاکٹر حافظ ظفر سے لاہور چیمبر میں ملاقات پر گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقع پر آصف علی اور ڈاکٹر سرفراز بھی موجود تھے ۔ عثمان غنی نے کہا کہ لاہور کی معیشت کے حوالے سے اس وقت انٹرنیٹ، چیٹ جی پی ٹی اور دیگر مصنوعی ذہانت کے ذرائع پر دستیاب معلومات مکمل، مستند اور ریئل ٹائم نہیں ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ ان معلومات کو باقاعدہ تحقیق اور فیلڈ اسٹڈیز کے ذریعے درست اور مستند ڈیٹا سے تبدیل کیا جائے تاکہ لاہور کی معیشت کی حقیقی صورتحال سامنے آ سکے ۔ پنجاب یونیورسٹی کے متعلقہ تعلیمی کورسز میں اس نوعیت کی تحقیق کو شامل کیا جائے تاکہ طلبہ اور محققین اس اہم قومی و علاقائی ضرورت میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ یونیورسٹی کو معاشی تحقیق اور مستند ڈیٹا کی تیاری میں اپنا مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے ۔اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کامرس ڈاکٹر حافظ ظفر نے تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی اور لاہور کی معیشت سے متعلق تحقیقی کام اور مستند اعدادوشمار کی تیاری کیلئے تجاویز پیش کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...