ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا کانووکیشن ، 447ڈگریاں تقسیم

ہوم اکنامکس یونیورسٹی کا کانووکیشن ، 447ڈگریاں تقسیم

نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 12طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا طالبات عملی زندگی میں آگے بڑھیں، ملکی ترقی میں کردار ادا کریں:گورنر سلیم حیدر

لاہور (خبر نگار)یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس لاہور کے 49 ویں کانووکیشن میں گورنر پنجاب و چانسلر یونیورسٹی ر سلیم حیدر خان نے 15 سے زائد شعبہ جات کے 447 گریجوایٹس کو ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ نمایاں تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی 12 طالبات کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سلیم حیدر خان نے فارغ التحصیل سکالرزکو مبارکباد پیش کی اور طالبات پر زور دیا کہ وہ اعتماد کے ساتھ عملی زندگی میں آگے بڑھیں، اپنی تعلیم کو عملی صلاحیتوں میں تبدیل کریں اور پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی میں فعال کردار ادا کریں۔گورنر نے کہا طلبہ اور جامعات کو چاہیے کہ وہ مصنوعی ذہانت کے مؤثر استعمال کی مہارت حاصل کریں تاکہ تیزی سے بدلتی ہوئی ٹیکنالوجی کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر زیب النسانے یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی اوربتایا کہ یونیورسٹی نے اپنے تعلیمی نصاب کو ایچ ای سی کی پالیسی گائیڈ لائنز اور جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کیا ہے ۔ طالبات کیلئے اعلیٰ تعلیم کے مواقع بڑھانے کی غرض سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس، بزنس ایڈمنسٹریشن اور سائنس کے ڈگری پروگرامز شروع کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...