ایف بی آر کی سمال ٹریڈرز سکیم چنیوٹ فرنیچر مارکیٹ کے تاجروں کو گرین پلیٹس کی فراہمی

 ایف بی آر کی سمال ٹریڈرز سکیم  چنیوٹ فرنیچر مارکیٹ کے  تاجروں کو گرین پلیٹس کی فراہمی

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سمال ٹریڈرز سکیم کے تحت دکانداروں کو گرین پلیٹس فراہم کرنے کے سلسلے میں ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو آفیسر چنیوٹ رانا محمد ارشد اور انسپکٹر اصغر علی وینس نے فرنیچر مارکیٹ شاہراہ قائداعظم کا دورہ کیا۔

اس موقع پر صدر فرنیچر مارکیٹ قیصر شہزاد ہمبڑ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ایف بی آر حکام نے تاجروں کو سمال ٹریڈرز سکیم کے تحت گرین پلیٹس کے اجرا اور اس کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ حکام کے مطابق گرین پلیٹ حاصل کرنے والے دکانداروں کو ٹیکس نظام میں خصوصی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...