چنیوٹ : ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق، بیٹا محفوظ رہا

چنیوٹ : ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل  سوار خاتون جاں بحق، بیٹا محفوظ رہا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ روڈ پر سفینہ شوگر مل کے قریب افسوسناک ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئیں جبکہ ان کا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔حادثہ مبینہ طور پر تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے باعث پیش آیا،

 جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون ڈمپر کے نیچے آ گئیں اور موقع پر ہی دم توڑ گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت 45 سالہ بسری بی بی زوجہ میشر، سکنہ لالیاں کے نام سے ہوئی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...