کامیاب کانفرنس،ثابت ہو گیا حرمین شریفین کے محافظ زندہ ہیں :خالد محمود
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنماؤں خالد محمود اعظم آبادی، احسان الحق، حافظ ولید خالد، مدثر خالد، محمد عثمان اور محمد حبیب نے کہا ہے کہ لاکھوں فرزندان اسلام نے مینار پاکستان لاہور کے سائے تلے جمع ہو کر ثابت کر دیا ہے کہ
قرآن و سنت کے پیروکار اور حرمین شریفین و پاکستان کے محافظ زندہ ہیں، جو ملکی بقا، سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ و دفاع کے لیے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے ۔آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس لاہور، بسلسلہ تحفظ حرمین شریفین و دفاع پاکستان میں شرکت کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ اور دفاع ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور ہمیں اپنی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہے ۔ ان کے بقول حوثی باغی اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کی حرمت سے کھیل رہے ہیں، ایسے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
خالد محمود اعظم آبادی نے کہا کہ چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور بیرون ممالک سے لاکھوں اہلحدیث افراد نے امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کی قیادت اور مرکزی ناظم اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی کی نظامت میں مینار پاکستان لاہور میں جمع ہو کر اپنی جماعت کی نمائندگی کا بھرپور اظہار کیا۔ ان کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ملکی بقا، سلامتی، استحکام اور شعائر اسلام کے لیے قربانیاں دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments