چناب نگر میں ٹرانسپورٹ کرائے برقرار، مسافروں کا احتجاج

چناب نگر میں ٹرانسپورٹ کرائے برقرار، مسافروں کا احتجاج

مختلف روٹس پر مسافروں سے بدستور سابقہ کرائے وصول کیے جا رہے ہیں

چناب نگر(نامہ نگا)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں تاحال کمی نہ ہو سکی، جس کے باعث روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ٹرانسپورٹرز کو بھی کرایوں میں کمی کرنی چاہیے تھی، تاہم مختلف روٹس پر مسافروں سے بدستور سابقہ کرائے وصول کیے جا رہے ہیں۔ مسافروں کے مطابق مہنگائی کے باعث پہلے ہی گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو چکا ہے ، جبکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچ رہا۔ خصوصاً ملازمت پیشہ افراد، طلبہ اور روزانہ سفر کرنے والے شہری اضافی کرایوں کے باعث پریشان ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ ٹرانسپورٹ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے نئے کرایہ نامے جاری کیے جائیں اور ان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...