بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 30افراد پکڑے گئے

بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، 30افراد پکڑے گئے

ملزمان کیخلاف تھانہ کوٹ وساوا اور تھانہ بھوآنہ میں مقدمات درج کروا دئیے گئے

بھوآنہ (نمائندہ دنیا )فیسکو سب ڈویژن بخاریاں کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 30 بجلی چوروں کو پکڑ لیا گیا، جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن بخاریاں فیضا ناز نے ٹاسک فورس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف چیکنگ کی کارروائیاں کیں، اس دوران ڈائریکٹ کنکشن لگا کر بجلی چوری کرنے والے 30 افراد کو پکڑ لیا گیا۔ پکڑے جانے والوں میں مبینہ طور پر عادی بجلی چور بھی شامل ہیں۔فیسکو ٹیم نے چک نمبر 466 ڈپٹی والا سے صہیب علی اور جگدے خان، موضع ہیڈ سے ظہیر عباس اور شہباز، ٹھٹھہ فتح علی سے شاہد اقبال، اظہر علی اور ارشاد احمد، موضع کندل سے نور محمد، چک نمبر 186 سے محمد اسلم، عدلانہ فیض آباد سے بہاول شیر، جیتو کا کھوہ سے اظہر عباس، مسل پور سے مہدی، عدلانہ سے آفتاب احمد، محمدی شریف سے احسان اللہ، چک نمبر 188 سے حق نواز، چک نمبر 157 وگھ سے غلام مرتضیٰ اور مرتضیٰ، موضع سہی حسین کا سے عابد علی اور شاہد علی، ٹھٹھہ موسیٰ سے نذیر احمد، طالب والی آبادی درہٹہ سے اشرف، چک نمبر 144 نہرے سے سجاد علی نمبردار، چاہ موریاں والا سے اصغر علی، نوشہرہ سے مستحسن عباس اور طفیل، بوہڑ والا سے امان اللہ، ٹھٹھہ ملاکے سے محمد حیات، چک نمبر 143 جھوک کالڑا سے شہزاد، قلعہ گنگراں سے محمد شریف اور ٹھٹھہ رسالو سے غلام علی کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑا۔فیسکو حکام کے مطابق ملز موں کی جانب سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے بجلی چوری کی جا رہی تھی۔ تمام ملزمان کے خلاف تھانہ کوٹ وساوا اور تھانہ بھوآنہ میں مقدمات درج کروا دیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...