ملت ٹاؤن چوک میں دو موٹرسائیکلوں کا تصادم، 2 زخمی
انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے فوری طور پر سپیڈ بریکر تعمیر کیے جائیں :مطالبہ
پیرمحل (نمائندہ دنیا )ملت ٹاؤن کے اہم چوک میں دو تیز رفتار موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں کمسن بچے سمیت2افراد شدید زخمی ہو گئے ۔ حادثے میں زخمی ہونے والے مزدور کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے مزید علاج کے لیے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ چوک پر آئے روز ٹریفک حادثات پیش آ رہے ہیں، جس کے باعث شہریوں کی جانوں کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیز رفتاری کے باعث حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے اور تاحال اس مقام پر حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے ۔ شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے مذکورہ چوک پر فوری طور پر سپیڈ بریکر تعمیر کیے جائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہو سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments