دہشت گردی کیخلاف قوم متحد شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی: ملک عمران علی لیاقت
سمندری (نمائندہ دنیا) پاکستان آرچری فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے صدر ملک عمران علی لیاقت نے ملک میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ
دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہیں، جنہیں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ملک عمران علی لیاقت نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور ملک کے دفاع، امن و سلامتی کے لیے سکیورٹی اداروں کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments