سیاسی اختلافات کے باوجود ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا: چودھری ناجی گجر

سیاسی اختلافات کے باوجود ملکی مفاد کو  مقدم رکھنا ہوگا: چودھری ناجی گجر

سمندری (نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی عوامی مفادات، جمہوریت اور قومی استحکام کی پالیسی پر گامزن ہے ، سیاسی اختلافات کے باوجود ملکی مفاد کو مقدم رکھنا ہوگا۔

عوام کو مہنگائی اور معاشی مشکلات سے نکالنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی ضلع فیصل آباد کے سینئر نائب صدر چودھری ناجی گجر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں پیپلز پارٹی کی قیادت ملک کو سیاسی استحکام، جمہوری تسلسل اور معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...