موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے شہریوں کو دہلیز پر پولیس سہولیات کی فراہمی
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق شہریوں کو ان کی دہلیز پر پولیس سروسز فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اس سلسلے میں موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کے ذریعے لاہور روڈ کے شہریوں کو مختلف پولیس سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کی گئیں، جس پر شہریوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے حکومت پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے پولیس کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments