تاندلیانوالہ:بلیک میلنگ دھمکیاں ، متاثرہ خاندان کااحتجاج

تاندلیانوالہ:بلیک میلنگ دھمکیاں ، متاثرہ خاندان کااحتجاج

جان و مال کے تحفظ کے لیے اعلیٰ پولیس حکام اور انتظامیہ سے مدد طلب

تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )شہر اور گردونواح میں مبینہ غنڈہ گردی اور بلیک میلنگ کے واقعات پر شہریوں میں تشویش پائی جانے لگی۔ پولیس کی جانب سے ایک تنازع میں میرٹ پر فیصلہ دیے جانے کے بعد مبینہ طور پر مخالف عناصر نے متاثرہ خاندان کو سنگین نتائج اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں، جس پر پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔تاندلیانوالہ کے ایک معزز خاندان اور بعض مقامی افراد کے درمیان جاری تنازع پر پولیس نے شواہد اور حقائق کی روشنی میں فیصلہ کیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق پولیس کے فیصلے پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے مخالف عناصر نے انہیں مبینہ طور پر ہراساں اور بلیک میل کرنا شروع کر دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔متاثرہ خاندان نے اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے اعلیٰ پولیس حکام اور انتظامیہ سے مدد طلب کر لی ہے ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے بعد ذمہ دار قرار دیے گئے افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔دوسری جانب شہر کے سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے مبینہ دھمکیوں کے خلاف ایس پی صدر تاندلیانوالہ کے دفتر کے باہر بڑا پُرامن احتجاج کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...