ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر ، ماں جاں بحق، بیٹا محفوظ رہا
لالیاں (نمائندہ دنیا) ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 45 سالہ خاتون جاں بحق جبکہ اس کا بیٹا معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق لالیاں کی رہائشی بسری بی بی اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر چنیوٹ جا رہی تھی کہ مقامی شوگر ملز کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے انہیں ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بسری بی بی موقع پر ہی دم توڑ گئی۔جبکہ اس کا بیٹا محفوظ رہا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments