حکومتی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا ضروری :ملک فیصل شرف
سمندری (نمائندہ دنیا) امیدوار یونین کونسل نمبر 4 ملک فیصل شرف نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کر رہی ہے ،
حکومتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے شہری اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت، صفائی ستھرائی، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں جاری اقدامات عوامی ضروریات سے براہ راست وابستہ ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments