نوجوان قیادت، عوامی خدمت کا جذبہ، رانا مدثر علی یونین کونسل گیلانی محلہ میں متحرک
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)یونین کونسل گیلانی محلہ سے جنرل کونسلر کے امیدوار نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت رانا مدثر علی عوامی خدمت کے جذبے کے تحت سیاسی میدان میں سرگرم ہو گئے ۔
وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چودھری اور رکن قومی اسمبلی بلال بدر چودھری نے بھی رانا مدثر علی کی خدمات اور عوامی جذبے کو سراہا ہے ۔رانا مدثر علی نوجوان، باصلاحیت، خوش اخلاق اور باکردار شخصیت کے مالک ہیں، جنہوں نے سیاست میں قدم رکھنے کا مقصد ذاتی مفادات کے بجائے عوامی خدمت اور محروم طبقے کی آواز بننا قرار دیا ہے ۔ ان کی سیاسی سوچ اور ترجیحات میں غریب اور مستحق افراد کی دادرسی، علاقائی مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کیلئے عملی جدوجہد کو بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments