چنیوٹ:چھت گر گئی، ماں بیٹی ملبے تلے دب کر زخمی

 چنیوٹ:چھت گر گئی، ماں بیٹی ملبے تلے دب کر زخمی

ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ، زخمی ہسپتال منتقل

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )لاہور روڈ پر واقع موضع سپرا میں ایک مکان کے کمرے کی چھت اچانک گرنے سے ماں اور بیٹی ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمی خواتین کو ملبے سے بحفاظت باہر نکال لیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ شاہدہ زوجہ اظہر اور ان کی 11 سالہ بیٹی ماوراء رانی شامل ہیں، جن کا تعلق موضع سپرا سے ہے ۔ریسکیو اہلکاروں نے ایک زخمی خاتون کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ دوسری زخمی کو مزید علاج معالجے کیلئے  ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...