بلال بدر چودھری کا سوشل سکیورٹی ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ
مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) رکن قومی اسمبلی بلال بدر چودھری نے سوشل سکیورٹی ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر فدا حسین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔دورے کے دوران ایم این اے بلال بدر چودھری نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور زیر علاج مریضوں سے ملاقات کرکے انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں قائم ڈے کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بلال بدر چودھری نے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور کو سراہتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر فدا حسین اور ان کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ہسپتال کی بہتری کے لیے جاری اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے طبی سہولیات کے معیار کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments