نئے صوبے ، قیام پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ممکن :سردار خلیل

نئے صوبے ، قیام پارلیمان کو اعتماد میں لے کر ممکن :سردار خلیل

ماضی میں ریفرنڈم آمریت کے دور میں ہوئے تھے ، جمہوری دور میں نہیں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) مینارٹیز ونگ پنجاب کے صدر سینیٹر سردار خلیل طاہر سندھو نے کہا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر پارلیمان کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا، ریفرنڈم کی منظوری بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں دی جا سکتی ہے ۔ دو بڑوں کی ملاقات ہو چکی ہے ، امید ہے کہ مزید چند بڑوں کی ملاقات میں بھی کوئی راستہ نکل آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اور قوم کی بہتری کے فیصلے عوامی ایوانوں میں ہی کیے جا سکتے ہیں، یہی جمہوریت اور آئین کی بالادستی کا تقاضا ہے ۔ ماضی میں ہونے والے ریفرنڈم آمریت کے دور میں ہوئے تھے ، جمہوری دور میں نہیں، جبکہ اب ملک میں جمہوریت ہے ، اس لیے تمام فیصلے جمہوری اور آئینی تقاضوں کے مطابق ہی ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ الزام تراشی سے چوہدری برادران کی خواہش پوری نہیں ہو سکتی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...