راستے کے تنازع پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو دھمکیاں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راستے کے تنازع پر خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔
تھانہ نشاط آباد کے علاقے میں تسمیہ نامی خاتون نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے مبینہ طور پر راستے کے تنازعے پر اسے اہلخانہ سمیت قابو کر لیا اور قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں اور پریشان کیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments