رشوت لینے کا الزام، ایس ایچ او سمیت 3 پولیس ملازم معطل
معاملے کی مزید انکوائری اور تحقیقات کے لیے ایس پی جڑانوالہ کو مامور کر دیا گیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)سی پی او فیصل آباد کا خود احتسابی کا عمل جاری ہے ، اختیارات سے تجاوز کرنے اور ماں بیٹی کو مبینہ طور پر بوگس مقدمے میں پھنسا کر دو روز تک تھانے میں محبوس رکھنے اور رشوت لینے کے الزام میں ایس ایچ او سمیت تین پولیس ملازمین کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا۔ سی پی او فیصل آباد نے ایس ایچ او ڈی ٹائپ کالونی امتیاز اسلم، اے ایس آئی محمد نواز اور کانسٹیبل عاطف ادیب کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا ہے ۔ تینوں ملازمین پر ماں بیٹی کو بوگس مقدمے میں پھنسانے ، دو روز تک تھانے میں محبوس رکھنے اور رشوت لینے کے الزامات ہیں۔معاملے کی مزید انکوائری اور تحقیقات کے لیے ایس پی جڑانوالہ اختر وینس کو مامور کر دیا گیا ہے ، جبکہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں آئندہ محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments