اہلخانہ کی غیر موجودگی میں ملز موں نے گھر کا صفایا کر دیا

اہلخانہ کی غیر موجودگی میں ملز موں نے گھر کا صفایا کر دیا

ثوبیہ خاتون بچے کی دوائی لینے گئی تھی ، ملزم تالے توڑ کر داخل ہو گئے

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اہلخانہ کی غیر موجودگی میں ملزمان نے گھر کی الماریوں کا صفایا کردیا۔تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے ثوبیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بچے کی دوائی لینے کے لئے گھر کو تالا لگا کر گئی ہوئی تھی کہ اس دوران ملزمان تالے توڑ کر گھر میں داخل ہو گئے اور الماریوں سے نقدی، موبائلز، زیورات، لیپ ٹاپ، کپڑے اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...