گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م الماریوں کا صفایا کر گئے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر کا دروازہ کھلا دیکھ کر ملز م الماریوں کا صفایا کر گئے ۔
تھانہ سول لائن کے علاقے محلہ اسلام نگر میں شاہزیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر کا بیرونی دروازہ غلطی سے کھلا رہ گیا۔ جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملز م گھر میں داخل ہوئے اور الماریوں سے نقدی، موبائلز، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کر کے راہ فرار اختیار کر گئے ۔پولیس نے چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments