کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے خدمت مرکز آ نیوالااشتہاری گرفتار

کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے خدمت مرکز آ نیوالااشتہاری گرفتار

ملزم رومی کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ تھانہ سرگودھا روڈ میں اشتہاری نکلا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) خدمت مرکز میں کریکٹر سرٹیفکیٹ بنوانے کے لیے آنے والا اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا گیا۔خدمت مرکز آنے والے ملزم رومی کا ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ تھانہ سرگودھا روڈ میں درج بوگس چیک کے مقدمے میں اشتہاری نکلا۔ انچارج خدمت مرکز اے ایس آئی سید منیب گیلانی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو حراست میں لے لیا، جسے بعد ازاں متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...