لالیاں :اساتذہ کو بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

 لالیاں :اساتذہ کو بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت

اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کا دورہ کیا

لالیاں (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر لالیاں حبیبہ بلال نے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول نمبر 3 اور گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول لالیاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ سکول پہنچنے پر انتظامیہ اور اساتذہ نے ان کا استقبال کیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور طلبہ سے ملاقات کرکے ان کی تعلیمی استعداد جانچنے کے لیے سوالات کیے ۔ انہوں نے بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو سراہا جبکہ سکولوں میں صفائی ستھرائی، پینے کے صاف پانی، واش رومز، فرنیچر، کلاس رومز اور دیگر بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اساتذہ کی حاضری اور طلبہ کی تعداد کا ریکارڈ بھی چیک کیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر حبیبہ بلال نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دی جائے ، سکولوں میں اساتذہ اور طلبہ کی حاضری یقینی بنائی جائے اور سکول سے باہر بچوں کو تعلیمی اداروں میں داخل کروانے کے لیے والدین میں آگاہی پیدا کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ تعلیم قوم کی ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت پنجاب بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...