مکوآنہ:اے سی کا 60بیڈڈ ہسپتال کھرڑیانوالہ کادورہ
مکوآنہ(نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ ضیاء اللہ گوندل نے 60 بیڈڈ ہسپتال کھرڑیانوالہ کا دورہ کیا
مختلف شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے اور مریضوں کو بروقت معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments