اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
کمالیہ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی علی رضا کے ہمراہ شہر میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور کام کی رفتار و معیار کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے اور تعمیراتی معیار برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔
بعد ازاں انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کمالیہ کا اچانک دورہ کیا، جہاں مختلف شعبہ جات، ایمرجنسی وارڈ، طبی سہولیات، ڈاکٹرز و عملے کی حاضری اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور مریضوں کو بروقت معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول فار بوائز بگائی والا کا بھی دورہ کیا اور طلبہ کی حاضری، تدریسی سرگرمیوں، اساتذہ کی موجودگی، صفائی اور بنیادی سہولیات کا معائنہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments