چناب نگر : نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ، وزن بھی کم ، شہریوں کی تشویش

چناب نگر : نان اور روٹی کی قیمتوں میں اضافہ، وزن بھی کم ، شہریوں کی تشویش

انتظامیہ اور نانبائیوں کے درمیان مبینہ مک مکا کے باعث پرائس کنٹرول کمیٹی کا رواں ماہ اجلاس منعقد نہیں کیا گیا ، نہ ہی دکانوں کی چیکنگ کی گئی ،قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے :شہری

چناب نگر(نامہ نگار)نانبائیوں نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں ازخود اضافہ کرتے ہوئے نان 30 روپے جبکہ روٹی 20 روپے میں فروخت کرنا شروع کر دی ہے ، حالانکہ اس سے قبل نان 25 روپے اور روٹی 15 روپے میں دستیاب تھی۔ مختلف علاقوں میں نانبائیوں کی دکانوں پر نئی قیمتوں کے اطلاق کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جبکہ بعض دکانوں پر وزن میں کمی کی شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ آٹے اور میدے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود نان اور روٹی کے نرخ بڑھا دیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق انتظامیہ اور نانبائیوں کے درمیان مبینہ مک مکا کے باعث پرائس کنٹرول کمیٹی کا رواں ماہ اجلاس بھی منعقد نہیں کیا گیا اور نہ ہی نانبائیوں کی دکانوں کی چیکنگ کی گئی ہے ۔ شہریوں نے انتظامیہ کی عدم توجہی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا نان اور روٹی کی قیمتوں کا ازسرنو جائزہ لیا جائے ، وزن کی پابندی یقینی بنائی جائے اور سرکاری نرخوں سے تجاوز کرنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...