پراپرٹی کی خرید و فروخت ،شہری سے ڈیڑھ کروڑ کا فراڈ
ملزموں نے خود کو مالک ظاہر کر کے جعلی اور بوگس دستاویزات دیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خود کو پراپرٹی کا مالک ظاہر کرتے ہوئے شہری کو ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں طاہر نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے مبینہ طور پر پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے خود کو پراپرٹی کا مالک ظاہر کرتے ہوئے باتوں میں الجھا لیا اور اس سے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی رقم وصول کر لی اور اس کے بدلے میں جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اسے فراہم کر دیئے گئے اور فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments