گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ پر دکاندار گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیس سلنڈرز کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرلیا۔ جو علاقہ مکینوں کے لئے خطرناک حادثے کی وجہ بھی بن سکتا تھا۔ جس کے قبضے سے گیس سلنڈرز، مشینری اور ری فلنگ کا دیگر سامان برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments