سیشن کورٹ کام کے سلسلے میں آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سیشن کورٹ میں کام کے سلسلے میں آئے شہری کو جیب تراشوں نے اپنا شکار بنا لیا۔
تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم سیشن کورٹ کے احاطے میں ناصر نامی شہری کام میں مصروف تھا کہ اس دوران ملزمان رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کی جیب میں سے نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کرگئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments