نہری پانی چوری کرنیوالے 13افراد کیخلاف مقدمات
جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)نہری پانی چوری کرنے والے 13 افراد قانون کی گرفت میں آگئے ۔تھانہ صدر جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں محکمہ انہار ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔ اس دوران 13 افراد کو نہری کھال توڑ کر پانی چوری کرنے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے میں ملوث پایا گیا۔ جن کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments