رجانہ پریس کلب کے وفد کی نئے ایس ایچ او جنید نذیر گجر سے ملاقات
رجانہ (نمائندہ دنیا)رجانہ پریس کلب رجسٹرڈ کے وفد نے صدر رانا غلام سرور بابر کی قیادت میں تھانہ رجانہ کے نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او انسپکٹر جنید نذیر گجر سے خصوصی ملاقات کی۔۔۔
اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ملاقات کے دوران باہمی تعارف کے علاوہ علاقے کی مجموعی صورتحال، امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی سمیت مختلف اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments