فیسکو ٹاسک فورس کی کارروائی، بجلی چوری کر نے والے شخص کو پکڑ لیا
گوجرہ (نمائندہ دنیا ) فیسکو ٹاسک فورس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
فیسکو حکام کو اطلاع ملی کہ مہدی محلہ کا رہائشی محمد ارشد بجلی کے میٹر سے ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کر رہا ہے ۔ اطلاع پر فیسکو اہلکاروں نے چھاپہ مار کر اسے مبینہ طور پر بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا اور تحریری طور پر تھانہ سٹی پولیس کو آگاہ کر دیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments