الیکٹرک گاڑیوں کیلئے پرانی پٹرول گاڑیوں کی درآمد روکنا ہوگی: زاہد توصیف
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری رانا زاہد توصیف نے کہا ہے کہ جدید تقاضوں کے پیش نظر ملک میں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال اور مقامی سطح پر ان کی تیاری کو فروغ دینا ہوگا،
کیونکہ دنیا بھر میں لوگ پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کے بجائے الیکٹرک گاڑیوں کو ترجیح دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی الیکٹرک گاڑیوں کا رجحان بڑھ رہا ہے اور ان کی مینوفیکچرنگ کا عمل جاری ہے ، تاہم حکومت کی جانب سے پرانی گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دینا تشویش ناک اور ناقابل فہم پالیسی ہے ،پٹرول سے چلنے والی پرانی اور خستہ حال گاڑیوں کی درآمد کی روک تھام ہونی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments