ٹریفک اسسٹنٹ سفیان نے بے ہوش رکشہ ڈرائیور کو ہسپتال پہنچا دیا
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ٹریفک سیکٹر کوتوالی میں ڈیوٹی پر مامور ٹریفک اسسٹنٹ سفیان نے دورانِ ڈیوٹی کم بلڈ پریشر کے باعث بے ہوش ہونے والے رکشہ ڈرائیور کی فوری مدد کرکے انسانیت اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔
ٹریفک اسسٹنٹ سفیان نے شہریوں کے تعاون سے متاثرہ رکشہ ڈرائیور کو فوری طور پر النور ہسپتال منتقل کیا اور اس کے علاج معالجے کو یقینی بنایا۔ انہوں نے مریض کے اہلِ خانہ سے رابطہ کیا اور ان کی آمد تک ہسپتال میں مریض کے ساتھ موجود رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments