بجلی چوری کرنے والے 11 افراد کے خلاف مقدمات درج
فیسکو ٹیموں کی کارروائیاں ، ملزم ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کررہے تھے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ صدر جڑانوالہ کے علاقے میں فیسکو ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث 11 افراد کو پکڑ لیا۔ فیسکو ٹیموں کے مطابق ملزم ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کررہے تھے، جس سے محکمہ کو مالی نقصان پہنچ رہا تھا۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments