تتلے عالی:مغوی طالبعلم بازیاب،اغواکار سرغنہ گرفتار

تتلے عالی:مغوی طالبعلم بازیاب،اغواکار سرغنہ گرفتار

اویس وغیرہ 4افراد نے عمران کو دو روزقبل اغوا کر لیا تھا،مقدمہ درج 4مسلح افراد نے د ن دیہاڑے حافظ قرآن طالب علم کو اغوا کر لیا۔ سرغنہ گرفتار ،طالب علم بازیاب کروا لیا گی

تتلے عالی( نامہ نگار )ا۔تفصیل کے مطابق نواحی ڈیرہ منظور آباد کا رہائشی سولہ سالہ طالب علم عمران کو 4 افراد اویس ، وحید ، بلال اور عرفان نے اغوا کر کے قریبی پیٹر انجن کے کمرہ میں رسیوں سے جکڑ کر بند کر دیا تھا،دو دن بعد گھر والے تلاش کرتے ہوئے کھیتوں میں پہنچے تو رکھوالی پر بیٹھے سرغنہ عرفان کو پکڑ کر طالب علم عمران کو بازیاب کرا لیا۔ مغوی کے والد نیامت کی رپورٹ پر پولیس تھانہ تتلے عالی نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں