دھرنوں میں ناچ گانے اور رقص حرام ہے :علماء کرام

دھرنوں میں ناچ گانے اور رقص حرام ہے :علماء کرام

لڑکیوں کے ڈانس نے نام نہاد مفکر اسلام کے چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے :تاجررہنما

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) گوجرانوالہ کے علماء ،تاجروں اور شہریوں نے اسلام آباد میں جاری دھرنوں میں ناچ گانوں پر رقص اور بھنگڑے کو ناجائز قراردیا ہے ۔ ایک بیان میں مسلم لیگی رہنماؤں چودھری ارشاد گورائیہ،چودھری جاوید گورائیہ،عامر اسلم وڑائچ، جے یو آئی کے بابر رضوان باجوہ،قاری گلزار احمد آزادنے کہا کہ عوامی تحریک کے انقلاب مارچ اور اسلام آباد میں جاری دھرنا میں مختلف دھنوں اور گانوں پرجواں سال لڑکیوں کے ڈانس اور رقص نے نام نہاد انقلابیوں کے چہرے کو بے نقاب کر دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ طاہرالقادری کے دونوں بیٹوںکا انقلاب مارچ کے بعد اسلام آباد میں جاری دھرنے میں دکھائی نہ دینا معنی خیز ہے ۔ مہر صابر حسین،متوکل ساہی، عدنان باجوہ، حافظ محمد ابوبکر نے کہا کہ تحریک انصاف کے آزادی مارچ اور دھرنا میں مردوخواتین اور جوان لڑکیوں کا رقص مادرپدر آزاد معاشرے کی منظر کشی کر رہا ہے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں