کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم
کامونکے (نامہ نگار ) وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے ۔گزشتہ روز پاک ٹاؤن کا طاہر اقبال گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑی کرکے اندر چلا گیا
جسے چور لے گئے ۔ ایمن آباد کے عثمان کی حویلی سے چور ٹوکہ مشینیں لے گئے ۔جبکہ ڈھلانوالی کے غلام مصطفی کے مکان کے تالے توڑ کر چور ساٹھ ہزار ، طلائی زیورات لے گئے ۔