مکھن کوٹ میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

مکھن کوٹ میں آتشزدگی، لاکھوں  کا سامان جل کر خاکستر

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )مکھن کوٹ میں آتشزدگی، لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر۔تفصیل کے مطابق کہروڑپکا کے نواحی علاقے مکھن کوٹ میں۔

 سرکی کی چکوں میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ بھڑک اوردیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، لاکھوں روپے تیار چکیں جل کر راکھ ہوگئیں۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور فوری طور پر ریسکیو ٹیم کو اطلاع دی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ گودام مالک اور اس کے اہلخانہ نے بتایاہے کہ بھاری مالی نقصان ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں