ریونیو افسروں کو واجبات کی ریکوری یقینی بنانیکی ہدایت

 ریونیو افسروں کو واجبات کی ریکوری یقینی بنانیکی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار،نمائندہ خصوصی )ریونیو افسرسرکاری واجبات کی ریکوری یقینی بنائیں، مسنگ میوٹیشن، خسرہ، کھیوٹ کے مسائل کو جلد حل کریں ۔

،ڈیش بورڈ پر کے پی آئیز ڈیٹا تصدیق شدہ درج کریں ،یہ ہدایات ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے ریونیو ریکوری اور بورڈ آف ریونیو کے دیگر کے پی آئیز بارے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری نے 16 نقاطی ایجنڈے پر تفصیلی بریفنگ دی جس میں سٹیمپ ڈیوٹی، میوٹیشن فیس، آبیانہ، تاوان، انکم ٹیکس، ایف بی آر ٹیکس ریکوری، مسنگ میوٹیشن، خسرہ، کھیوٹ، مینول جمع بندیوں کے مسائل، ڈیش بورڈ ڈیٹا، ریونیو افسران کی کارکردگی سمیت دیگر کے پی آئیز شامل تھے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عمرانہ توقیر نے تمام ریونیو افسران کو ڈیش بورڈ پر ڈیٹا درج کرنے کے حوالے سے تربیت دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیش بورڈ ڈیٹا کی بنیاد پر ہر ضلع کی رینکنگ تیار ہوتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں